4 دسمبر 2025 - 16:22
سندھ: قصبو شھر میں مجلس وحدت مسلمین کی کابینہ کی حلف برداری، تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ ضلعہ دادو تحصیل قصبو کی یونٹ نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی شاندار تقریب امام بارگاہ حیدری شاہوانی میں منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھاتے ہوئے تنظیم کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قصبو شہر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے یونٹ کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی پر وقار تقریب امام بارگاہ حیدری شاہوانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں نومنتخب کابینہ کے عہدیداران نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب کی صدارت آرگنائزنگ کمیٹی ضلع دادو کے سربراہ مولانا صادق نجفی نے کی، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین مولوی روشن علی لغاری اور کامریڈ اعجاز علی لغاری نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی۔

اجلاس کے دوران یونٹ قصبو کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جن میں:
صدر: حاکم علی لغاری،سینئر نائب صدر: نظر خان لغاری، نائب صدر: نور نبی لغاری، جنرل سیکریٹری: مظہر علی لغاری، جوائنٹ سیکریٹری: ایوب خان لغاری، فنانس سیکریٹری: مولوی خان لغاری، پریس سیکریٹری: ارباز خان لغاری، تعلیم و تربیت سیکریٹری: مولوی نذیر خان لغاری
نشر و اشاعت سیکریٹری: خمیسو خان لغاری، انفارمیشن سیکریٹری: عرفان لغاری، آفس سیکریٹری: زاہد حسین لغاری شامل ہیں۔

تمام نومنتخب عہدیداران سے باقاعدہ حلف لیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق نجفی، مولوی روشن علی لغاری اور کامریڈ اعجاز علی لغاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان امانت داری، نظریاتی وابستگی اور عملی جدوجہد کی روشن مثال ہے، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تنظیمی ذمہ داریوں کو خلوص اور دیانت داری سے نبھائیں۔

آخر میں نئی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ منظم حکمت عملی کے تحت مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا اور تنظیم کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha